• news

مسئلہ کشمیر قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے:غلام نبی:فاروق عبداللہ نیشنل کا نفرنس کے پھر صدر منتخب


سری نگر (کے پی آئی) بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اور بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ بلامقابلہ نیشنل کانفرنس کے دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گزشتہ ماہ پارٹی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ جبکہ راجوری ضلع میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 17 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سوموار کی صبح ضلع کے ترکنڈی روڈ کے قریب شادی کی تقریب میں شامل ایک بس الٹ گئی اور کم از کم سترہ افراد زخمی ہو گئے۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں وکشمیر  اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔ ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر غلام نبی فائی نے امریکی صدر جو بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر پر طاقت کے ذریعے بھارتی قبضے اور زمین حاصل کرنے کی  غیر قانونی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن