وزیراعظم کا پاکستان اور برطانیہ کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور انگلیڈ کی کرکٹ ٹیمیں گزشتہ روز وزیراعظم ہاﺅس پہنچیں۔ وزیراعظم نے ٹیموں کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے دونوں ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم نے انگلینڈ ٹیم کو ٹیسٹ میچ جتنے کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ انگلینڈ کو مبارکباد ہو، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کم بیک کرے گا، امید ہے پاکستا دوسرا ٹیسٹ جیتے گا۔ بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ 17 سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ مشترک ہے۔ انگلش کپتان بین سٹوکس سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئے، ان کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کی واپسی ایک تاریخی اقدام ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے دعا گو ہوں۔ بابر اعظم کا فیوچر گریٹ ہے۔ کرکٹ دوستانہ تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
عشائیہ