بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم کا مسلم نو جوان پر انسانیت سوز تشدد،ہسپتال داخل
نئی دہلی (این این آئی) مودی سرکار میں ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے ایک اور مسلمان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پیلہار میں 27سالہ آدم خان نام کے مسلمان پر ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے انسانیت سوز تشدد کیا۔ ہندو انتہاپسند نہتے مسلمان کو ڈنڈے اور لاتوں سے مارتے اور گالیاں بکتے رہے جبکہ کچھ لوگ ویڈیو بناتے رہے۔ ہجوم نے آدم خان پر زیورات چوری کا الزام لگا کر بدترین تشدد کیا۔ آدم خان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا وہاں سے گزر رہا تھا جب اچانک ہجوم نے انہیں گھیر لیا اور بہیمانہ تشددکیا۔ آدم خان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔