• news

پرویزالٰہی کی اصلاحات کے ثمرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا: شوکت ورک

لاہور (کامرس رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی دوررس اصلاحات کے ثمرات سے محروم طبقات مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے اپنے دونوں ادوارمیں منظم انداز سے عام آدمی کی فلاح کے منصوبوں پربھرپورکام کیا،1122سروس ایک انقلاب کانام ہے۔آج بھی انتھک چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کے دستیا ب وسائل کارخ عوام کی طرف موڑدیا ہے۔وہ عوام کی صحت پرسمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں۔جعلی دودھ فروش درندوں کوزندانوں میں ڈالنا درست اقدام ہے۔چوہدری پرویزالٰہی کا ہرایک منصوبہ انسانیت دوستی کاغماز ہے کیونکہ وہ عوام کے نبض شناس اورایک فرض شناس منتظم اعلیٰ ہیں۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ چودھری پرویزالٰہی عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشا ں ہیں۔انہوں نے کسی بناوٹ اورمصلحت کے بغیر ملاوٹ مافیا پرکاری ضرب لگائی ہے۔پنجاب بھر میں آئی ٹی کی مدد سے عوام کوجدید سہولیات اورمعلومات کی فراہمی زیرک چودھری پرویزالٰہی کاویژن ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی محکموں کو عوام کی دہلیز تک لے جانا وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کاانقلابی اقدام ہے۔شہریوں کے اظہار اطمینان نے پرویزالٰہی حکومت کی ساکھ پراعتماد کی مہرثبت کردی۔چوہدری پرویزالٰہی اپنے اخلاص اورصادق جذبوں کی بنیاد پرشہریوں کواپنا گرویدہ بنانے کاہنر جانتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن