عمران فیس سیونگ کیلئے استعفوں کا ڈرامہ رچارہاہے: عرفان الحسن
سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدرامیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے فیس سیونگ کیلئے استعفوں کا ڈرامہ رچایا جارہاہے، عمران خان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے،سیاست میں طوفان بدتمیزی برپا کرنے والی تحریک انصاف اپنی قیادت کے ہمراہ منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے بعد اب عمران خان اقتدار کے لالچ میں تمام غیر جمہوری حدیں عبور کرتے جارہے ہیں۔،پنجاب میں پی ٹی آئی کا جو حشر ہونیوالا ہے وہ عوام دیکھ لے گی۔مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے پہلے بھی ملکی مفاد میں فیصلے کئے اور آئندہ بھی تمام اتحادیوں کی مشاورت سے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر قابو پالے گی۔ انہو ں نے کہاکہ ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لئے وفاقی حکومت شب و روز کوشاں ہیں، آنے والے دنوں میں معاشی صورتحال بہتر ہوگی، عام انتخابات وقت پر ہوں گے اور اپنی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان مسلم لیگ سرخرو ہوگی۔