• news

ترقیاتی سکیموں کیلئے 3 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری 


لاہو ر(کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے32ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی3 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 3ارب 85کروڑ 11لاکھ 1 ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے بذریعہ ویڈیو لنک کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں جناح کرکٹ اسٹیڈیم سیالکوٹ کی بحالی و تزئین و آرائش کیلئے 1 ارب 96 کروڑ 20 لاکھ 6 ہزار روپے، ضلع و تحصیل خانیوال میں لاہور موڑ تا کبیر والا میٹلڈ روڈ کی بحالی و بہتری کیلئے 76 کروڑ 69 لاکھ 40 ہزار روپے اور ضلع راولپنڈی کے علاقہ پوٹھوہار ٹاؤن میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قیام (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 12 کروڑ 21 لاکھ 55 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن