• news

ہونڈا اٹلس کمپنی عالمی معیار پر پورا تر رہی ہے:مسٹر تاکافومی کوئک


لاہور(کامرس رپورٹر )ہونڈا اٹلس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر تاکافومی کوئک نے کہا ہے کہ انکی کمپنی پاکستان میں عالمی پائے کی بعد از سیل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ اگلے روز گوجرانوالہ میں جی ٹی ہونڈا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ پاکستان کی سڑکوں اور سفری ماحول کا تقا ضا ہے کہ گاڑیوں کی دیر پا بقا اور سلامتی کیلئے بعد از فروخت دیکھ بھال کا فول پرو ف نظام وضع کیا جائے۔ افتتاحی تقریب میں ہونڈا اٹلس کمپنی پاکستان کے سینئر جنرل مینجر اقبال احمد ، سینئر مینیجر سیلز محمد نعیم،  سینئر مینیجر آفٹر سیل فرمان سلیم، مینیجر آفٹر سیل بشریٰ وسیم اور سینئر اسسٹنٹ مینیجر حمزہ فاروق نے بھی شرکت کی۔مسٹر تاکا فومی کوئک نے بتایا کہ پاکستان کے کم و بیش ہر شہر میں مکینکوں اور دیگر کارکنوں کو جدید تربیت سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ترین مشینری اور آلات کی فراہمی کو بھی ممکن بنا دیا گیا ہے۔ اورقلعہ چن جی ٹی روڈ پر قائم نیا سنٹر اس دعوے کا واضح ثبوت ہے۔ تاہم انہوں نے سنٹر کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کمپنی کی ساکھ کیلئے معیار کا کلچر ایک ریگولر نظام کے طور پر برقرار رکھا جانا چاہیے۔افتتاحی تقریب میں سنٹر کی انتظامیہ نے پہلے آنے والے ایک سو لوگوں کیلئے اپنی خدمات کے معاوضے میں 25÷  رعایت دینے کا اعلان کیا۔ جو کہ 9 دسمبر تک جاری رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن