تربیلا‘ منگلا ‘ چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
لاہور(نیوز رپورٹر )تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 25 ہزار500 کیوسک اور اخرج 46 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد9ہزارکیوسک اور اخراج 9 ہزارکیوسک، خیرآباد پل آمد17 ہزار300کیوسک، اخراج17ہزار300کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد8ہزار600کیوسک اور اخراج 22 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد7ہزار300کیوسک اور اخراج2ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 48 ہزار900کیوسک اور اخراج 43ہزار 900کیوسک،چشمہ54ہزار400کیوسک اوراخراج51ہزارکیوسک، تونسہ آمد 49 ہزار500کیوسک اور اخراج 40 ہزار 900کیوسک،گدو آمد36ہزار700کیوسک اور اخراج30ہزار900کیوسک رہا۔ سکھر آمد 29ہزار 100کیوسک اور اخراج 12ہزار200کیوسک ،کوٹری آمد19ہزار700کیوسک اور اخراج 6ہزار400کیوسک،تریموں آمد2ہزار 400کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، پنجند آمد4ہزار 700کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1504.63 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.417 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1133.00فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.167 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح642.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.062 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے۔