سینئر اخبار نویس اصغر عبداللہ مجلس ترقی ادب کے نئے سربراہ مقرر
لاہور (نیوز رپورٹر) سینئر اخبار نویس، مصنف اور کالم نگار محمد اصغر عبداللہ کو مجلس ترقی ادب کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ محکمہ اطلاعات پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔محمد اصغر عبداللہ کئی سال سے سیاسی، ادبی اور معاشرتی موضوعات پر کالم لکھ رہے ہیں وہ ایک طویل عرصہ تک ”نوائے وقت“ سنڈے میگزین کے ایڈیٹر رہ چکے ہیں وہ ہفت روزہ ”ندائے ملت“ کے ایڈیٹر اور منیجنگ ایڈیٹر بھی رہے ہیں۔ محمد اصغر عبداللہ پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کے لاءگریجویٹ ہیں اور انٹرنیشنل لاءسے متعلق ایک ادارے سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں وہ معتدل مزاج اور خیالات کے حامل رائٹر کے طور پر معروف ہیں۔