• news

کینسر آئندہ 200سال تک لا علاج رہے گا، ڈاکٹر شہر یار 


لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ ) پاکستان کے پہلے کینسر سپیشلسٹ اور کینسر کیئر ہسپتال و ریسرچ سنٹر کے بانی وچیئرمین ڈاکٹر شہریارنے کہا ہے کہ کینسر اگلے دو سو سال تک لاعلاج رہے گا۔کینسر کی 70 فیصد وجوہات سے ہم لاعلم ہے ، جن وجوہات سگریٹ نوشی ، چھالیہ اور نسوار وغیرہ کا علم ہے ہم اس پر کچھ کرنے کو تیار نہیں۔ شہریوں کو بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ، سادہ طرز ندگی ، سادہ خوراک اورپیدل واک کو زندگی کا لازمی جزو بنانا ہوگا۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر شہریارنے کہا عرصہ چالیس سال سے اس شعبہ سے وابستہ ہوں ، کینسر کئیر ہسپتال کو ایشیا کا سب سے بڑا ہسپتال بنانا مشن ہے۔ یہ کوئی خوشی کی بات نہیں ، یہاں کینسر کے مریض بہت ہیں اس لئے ہسپتال کو تمام جدید سہولیات سے مزین کرنا اور مریض کو اللہ کی کرم سے شفا یاب کرکے گھر بھیجنا مقصد ہے۔واحد کینسر کیئر ہسپتال ہے جہاں آخری سٹیج والے مریض کو داخل کرکے اس کی تکالیف کو کم کیا جاتا ہے۔ہم چاہتے ہیں بیرون ممالک سے لوگ علاج کے لئے یہاں آئیں ۔ ہسپتال میں کروڑوں مالیت کی جدید مشینری جیسے ریڈی ایشن مشینوں سے مریضوں کا مفت علاج کیا جارہاہے۔ کینسر ہسپتال کا آئیڈیا مجھے بیٹھے بٹھائے نہیں آیا۔ اس کے پیچھے لوگوں کی غربت‘ تکالیف‘ جہالت کی ناقابل برداشت داستان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن