• news

کشیدگی کو ایک طرف کرکے ملک کے لئے سوچنا ہوگا، آفتاب احمدشیرپاﺅ 


اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدشیرپاﺅ نے کہا ہے کہ پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں ٹوٹ بھی جائیں تو وفاق اور دیگر صوبوں کی اسمبلیاں برقرار رہیں گی، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت معیشت ہے، ملکی معیشت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حکومتی اتحادی، سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپا کی سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں یہ کہیں بھی نہیں لکھا کہ تمام صوبوں اور وفاق کے انتخابات ایک ساتھ ہوں، ماضی میں بھی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوئی مگر صوبائی اسمبلیاں برقرار رہیں، غلام اسحاق خان نے نواز شریف کی وفاقی حکومت ختم کردی تھی لیکن صوبائی اسمبلیوں کو نہیں توڑا تھا، آفتاب شیرپاﺅ نے کہاکہ ایسا تو بھارت میں بھی ہوتا ہے کہ وہاں تمام ریاستوں میں الگ الگ الیکشن ہوتے ہیں۔
آفتاب احمدشیرپاﺅ 

ای پیپر-دی نیشن