• news

آرام باغ کلب نے عبدالناصر  انڈر 19 باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) آرام باغ کلب  نے دوسرا عبدالناصر یادگاری انڈر 19 باسکٹ بال ٹورنامنٹ نے جیت لیا۔دوسرا عبدالناصر یادگاری انڈر 19 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر کھیلا گیا۔ فائنل آرام باغ باسکٹ بال کلب نے سول ٹائیگرز کلب کو 41-50 باسکٹ پوائنٹس سے جیت لیا۔ ونر ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 21، عبدالحفیظ نے 10 اور سعد صلاح الدین نے 10 پوائنٹس سکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے دانیال خان مروت نے 12، عبدالرافع نے 10 اور اینڈرے ٹرنر نے 8 پوائنٹس سکور کئے۔ فائنل کابوائز آف دی میچ حسن علی اور بوائز آف دی ٹورنامنٹ حارث شاہد کو قرار دیا گیا۔ فائنل کو زاہد ملک، عامر شریف اور محمد اشرف یحی نے سپروائز کیاجبکہ نعیم احمد، راج کمار لکھوانی، عثمان خان اور مائیکل ٹرنر نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فائض انجام دئے۔ فائنل کی مہمان خصوصی عثمان کلب کی صدر شاہدہ پروین کیانی تھیں جنہوں نے نقد اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے عبدالناصر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کے بی بی اے کی مسلسل سرگرمیوں پر خراج تحسین  پیش کیا۔ شاہدہ پروین کیانی نے اعلان کیا کہ جب تک میں زندہ ہوں  یہ ٹورنامنٹ ہر سال عثمان کلب کے زیراہتمام منعقد کراتی رہوں گی۔ اس موقع پر غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ 18 تا 25 دسمبر قائدآعظم گولڈ کپ اور 27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ٹورنامنٹس منعقد کئے جائیں گے جبکہ 26 دسمبر تا 5 جنوری مفت موسم سرما کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن