• news

حارث رئوف کے ٹیسٹ کھیلنے کے حق میں نہیں، شاہد آفریدی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سٹار آل رائونڈر کھلاڑی شاہد آفریدی  نے کہا ہے کہ وہ حارث رئوف کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے کے حق میں نہیں  ہیں،  کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی۔شاہد آفریدی نے ٹیسٹ سکواڈ میں محمد حسنین کو شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر  حسنین کو ورلڈکپ میں چانس نہیں ملا تو اسے ٹیسٹ کھلانا چاہیے تھا،ٹیسٹ ٹیم میں پہلا حق محمد حسنین کا تھا اس کے بعد محمد علی کا تھا کیوں کہ اس کے پاس پیس تھا جس کی وجہ سے آپ کو وکٹ مل سکتی تھی،سابق کپتان نے کہا کہ میں حارث رئوف کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بالکل حق میں نہیں ہوں کیونکہ حارث کو ہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے جتنا بچا کر رکھیں گے اتنا ٹیم کو فائدہ ہوگا۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت  کے لوگ پاکستان کو  بھارت  میں کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں ، پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ کرکٹ کی وجہ سے بہتر ہوئے،دوران گفتگو صحافی نے  شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی۔

ای پیپر-دی نیشن