• news

آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج عمران کی مقبولیت بتانے کیلئے کافی ہیں: مسرت جمشید چیمہ


لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ ایسی جماعت نے فتح حاصل کی جس کی وفاق میں حکومت نہیں۔ کشمیر الیکشن کے نتائج پی ڈی ایم کو بتانے کیلئے کافی ہیں کہ عمران خان کی مقبولیت کتنی ہے۔وفاقی حکومت اپنے تمام تر وسائل کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف سے شکست کھا گئی۔ شکست خوردہ ن لیگی چند سیٹیں جیت کر شادیانے بجا رہے ہیں۔ ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے۔ آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے آپ کا اچھا بندوبست کریں گے۔ مسرت جمشید نے سوال کیا کہ مونا فضل الرحمان کے خواتین سے متعلق نازیبا بیان پر بختاور، آصفہ، مریم نواز مولانا سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیوں نہیں کرتیں۔ قبل ازیں جی سی یونیورسٹی میں سمٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹی 2022 میں خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں صنفی مساوات یقینی بنانے میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن