• news

کرونا ایس او پیز‘ دفعہ 144 کی خلاف ورزی  میڈیکل طلباء کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے میڈیکل طلباء کے خلاف کرونا ایس او پیز اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام پر درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ طلباء کی اخراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر جاری6صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں عدالت کا کہنا ہے کہ طلبہ پر الزام ہے کہ احتجاج کے دوران حکومت مخالف نعرے بازی اور کرونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کی۔ طلبہ کے خلاف تھانہ کوہسار میں آپریٹر منتظر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ کے اندراج کے وقت کرونا ایس او پیز اور دفعہ 144 کا نفاذ کرنے والا سرکاری افسر یا اس کا ماتحت موجود نہیں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن