• news

توہین الیکشن کمشن کیس، شوکاز غیر آئینی : اسد عمر کا سپریم کورٹ میں جواب 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں عمران خان اسد عمر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمشن کیس میں اسد عمر نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ جواب میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمشن کی  اپیل خارج کی جائے، شوکاز نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ الیکشن کمشن کا شوکاز نوٹس غیر قانونی، غیر آئینی ہے۔ آرٹیکل 204 عدلیہ کو توہین عدالت کا اختیار دیتا ہے۔ الیکشن کمشن آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا ہے جبکہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین سے متصادم ہے۔ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 غیر آئینی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمشن کی اپیل مسترد کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن