• news

کرونا ، 39 نئے مریض ،24 کی حالت نشویشناک ، آسٹریلوی وزیراعظم کا ٹیسٹ مثبت 

اسلام آباد، کینبرا (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں کروناوائرس کے 39نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے6ہزار351 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے39 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.61فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24مریضوں کی حالت تشویشناک، مختلف شہروں میں کئے گئے کرونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کی شرح کے حوالے سے کراچی میں424 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت ٹیسٹ کی شرح 1.18فیصد رہی۔ پشاور میں236 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ مثبت کیسزکی شرح1.27 فیصد رہی لاہو ر میں 972 ٹیسٹوں میں سے6افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح0.62 فیصد رہی۔ اسلام آباد میں 278ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 1.08 فیصد رہی، راولپنڈی میں 405کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں مثبت کیسز کی شرح 0.49 فیصد رہی اور فیصل آباد میں 374ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں شرح 0.27فیصد رہی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم ایک بار پھر کرونا میں مبتلا ہو گئے۔ انہیں 12 اور 13 دسمبر کو گونیا جانا تھا تاہم معمولی علامات ظاہر ہونے اور سفری شرائط کے باعث کرونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے کرونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں ان تمام لوگوں سے کرونا ٹیسٹ کرانے کا کہا ہے جو حال میں ان سے ملے تھے۔ وزیر اعظم انتھونی البنیس نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا اور کرونا ٹیسٹ منفی تک وہ امور مملکت گھر ہی سے چلائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن