ڈاکوئوں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا، 4 کاریں‘ 9 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور (نمائندہ خصوصی ) متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے ہیں۔ رائیونڈ سٹی میں پانچ مسلح ڈاکو پولٹری فارم میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 12 لاکھ روپے مالیت کی کیبل اور بیٹریاں لوٹ کر سکیورٹی گارڈ سے گن بھی لے گئے۔ اچھرہ میں ڈاکو ولی محمد کی دکان میں گھس کر کر گن پوائنٹ پر 9 لاکھ جنوبی چھائونی سے افضل اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 4 لاکھ زیورات جبکہ جنوبی چھاونی سے شوکت سے 2 لاکھ اور موبائل فون گجر پورہ کے علاقے میں فراز سے پچاس ہزار‘ موبائل فون، ہنجروال میں ندیم سے 11 ہزار اور موبائل فون، سندر میں عاطف سے 40 ہزار، غلام عباس سے 35ہزار اور سعد کے والد سے 8ہزار اور موبائل فونز، ملت پارک میں اطہر نعیم کی بیٹی اور اس کے شوہر سے گن پوائنٹ پر 40ہزار نقدی، سونے کی چین ، 2موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ، لوئر مال میں حافظ کاشف سے پچاس ہزار کا موبائل فون، باغبانپورہ میں برہان سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ اور موبائل فون، اسلام پورہ میں آصف سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار اور موبائل فون، ساندہ میں عمر سے گن پوائنٹ پر پچاس ہزار اور موبائل فون، مغل پورہ میں محمود نظیر سے گن پوائنٹ پر دس ہزار موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈیفنس، اچھرہ، مغلپورہ، قلعہ گجر سنگھ سے کاریں اور شادمان، مزنگ، رنگ محل، مغلپورہ، ڈیفنس سی، سمن آباد، نواب ٹاون، جنوبی چھاونی اور جوہر ٹاون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔