بزرگ سیاستدان صاحبزادہ نذیر سلطان وفات پا گئے
جھنگ (نامہ نگار) سابق پارلیمنٹیرین، بزرگ سیاستدان، صاحبزادہ نذیر سلطان علالت کے باعث لاہور میں وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محبوب سلطان، صاحبزادہ حبیب سلطان ، ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ شہزاد سلطان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری صاحبزادہ شہریار سلطان کے چچا اور ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کے والد تھے۔ نمازجنازہ (آج ) بروز منگل دوپہر ڈیڑھ بجے دربار حضرت سلطان باہو جھنگ میں ادا کی جائے گی۔