• news

امریکی سازش کا بیانیہ دفن،عمران نے گورننس،معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے:مریم اورنگزیب


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہداءکے خلاف مہم، میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کہ کشمیر پر کیا کرنا ہے۔ عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بے شرم، نالائق، نااہل، چور، کشمیر فروش کا مذہب کارڈ فیل ہوگیا۔ عمران خان نے گورننس، معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے۔ ان کا احتساب بیانیہ بھی ناکام ہوا۔ عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن ایجنٹ، ہیروں اور توشہ خانہ کا چور ہے۔
مریم اورنگزیب 

ای پیپر-دی نیشن