• news

 پرویز الٰہی سے تعلقات ٹھیک، راستے جدا ہوئے ہی نہیں تھے: شجاعت 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چودھری شجاعت حسین نے تصدیق کی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھے یا سالک حسین کو مسلم لیگ ن کے ساتھ جانے کا نہیں کہا آصف زرداری نے کہا تھا نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی سے کوئی لڑائی نہیں ان سے تعلقات ٹھیک ہیں، ہمارے راستے جدا ہوئے ہی نہیں تھے۔ لانگ مارچ، شارٹ مارچ کی باتیں ہو رہی ہیں، مارچ بھی آنے والا ہے میں نے عمران سے کہا تھا کہ لانگ مارچ کا پہلا آئٹم مہنگائی روکو گے تو لانگ مارچ میں شامل ہونے کو تیار ہوں۔ کیا الیکشن کرنے سے مہنگائی کم ہو جائے گی؟ کیا غریبوں کو ٹماٹر سستا ملے گا؟ تنخواہ دار طبقے کو بچایا جائے، آصف زرداری آتے رہتے ہیں ان سے ملاقات میں ملکی سیاسی امور اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 شجاعت 

ای پیپر-دی نیشن