• news

پی ٹی آئی مکاﺅ،ملک بچاﺅ مہم ہم بھی شروع کریں گے ، رانا ثنا اللہ 


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مکاﺅ،ملک بچاﺅ مہم ہم بھی شروع کریں گے ہم اسمبلیاں توڑنے کے عمل کی تائید نہیں کریں گے، اسمبلیاں توڑنا غیر جمہوری عمل ہے صدر مملکت سے کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ رشد شریف(مرحوم)کے قتل کے مقدمے پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی دفعہ 174 کے تحت اسلام آباد پولیس تفتیش کر رہی تھی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھی کیس کی تحقیقات کر رہی تھی، رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس زیر دفعہ 174 ضابطہ فوجداری کے تحت ارشد شریف کے معاملہ کی انکوائری کر رہی تھی،وزیر داخلہ نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کروائی جا رہی ہے اب ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی رپورٹ اس کا حصہ ہوگی،وزیر داخلہنے کہا کہ خرم اور وقار صحافی ارشد شریف کے کیس میں باہر نہیں ہو سکتے، ان کے ساتھ اور لوگ بھی ہو سکتے ہیں راناثنااللہ نے کہا کہ طارق وصی کی وساطت سے ارشد شریف مرحوم کینیا پہنچے اور وہاں جا کر یہ وقار احمد اور خرم احمد کے مہمان تھےان تینوں لوگوں کو شامل تفتیش کریں گے، رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کے لئے اپنا رویہ تبدیل کریں باضابطہ مذاکرات عمران خان سے ہوں گے، مذاکرات خفیہ نہیں بلکہ عوام کے سامنے ہوں گے۔
رانا ثنا اللہ

ای پیپر-دی نیشن