اسحاق ڈار سے ملاقاتیں‘ چین‘ امریکہ‘ برطانیہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے امداد دینے پر تیار
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ نوائے وقت رپورٹ) چین‘ امریکہ اور برطانیہ نے پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرا دی۔ یہ یقین دہانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تینوں ملکوں کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتوں میں کرائی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکہ‘ برطانیہ اور چین کے سفیروں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی و آبادی کاری کے کاموں پر اعتماد میں لیا۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور آباد کاری میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔ سری لنکا کے وزیر خزانہ نے بھی اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو قومی اور بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے محصولات اور اخراجات کے حوالے سے حکومت کے جامع اور دانشمندانہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ سفیر ڈونلڈ بلوم نے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر اسی طرح کے ملتے جلتے جذبات کا اظہاکیا۔ انہوں نے سیلاب کے بحران سے پاکستان کو ہونے والے بڑے معاشی نقصانات کا اعتراف کیا اور کہا کہ امریکی حکومت اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر خزانہ نے برطانوی ہائی کمشنر اور یو این ڈی پی کے کنسلٹنٹ سر مائیکل باربر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ اشتراک کیا گیا کہ پاکستان اپنی بیرونی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کر رہا ہے اور حال ہی میں پاکستان نے 1 بلین ڈالر کے بانڈز کی ادائیگی کی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی صدارت میں ایکنک کے اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے414ارب روپے سے زائد کے سات منصوبوں کو منطور کر لیا ،ان منصوبوں کے تھت 318کلو میٹر طویل مورو سے رانی پور تک این فائیو سڑک کی مرمت کی جائے گی ، متاچرہ پلوںکو بحال کیا جائے گا ،اس منسوبے پر36.6ارب روپے کی لاگت آئے گی ،ایم جنسء فلڈ امدادی منصوبہ منطور کیا گیا،یہ بلوچستان کے لئے ہے ،اس کے تحت ان فارم واٹر مینجمینٹ کے انفراسٹکچر کو بھال کیا جائے گا ،سندھ ایمرجنسی بحالی منسوبے کو منطور کیا گیا ،اس پر48.3ارب روپے لاگت آئے گی ،سرکین بھال کی جائین گی ،اور نکاسی کے متاثرہ نطام کی مرمت کی جائے گی ، کے پی کے کے لئے15ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے ،اس کے تحت سوبے کے آبپاشی کے نظام کو بھال کیا جائے گا ،سندھ کے23اجلاع میں زرعی پیداوریت میں اضافے اور سیلاب کی تباہی کی وجہ سے کاشتکاروں کی مدد کا منسوبہ بھی منطور کیا گیا ،اس پر ۷۰ ارب روپے لاگت آئے گی نیلم جہلم ویلی آزاد کشمیر مین ۱۰۹ کلومیتر سرخ کی تعمیر کا منسوبہ بھی منطور کر لیا گیا ،اس مین سرنگین بھی بنین گی ،اس پر90ارب روپے لاگت آئے گی ،پنجاب کے لئے ورک فورس تیاری منصوبہ منطور کر لیا گیا ،اس پر23.9ارب روپے لاگت اائے گی ،اس کے تحت تربیت کے لئے20سیمترز بنائے جائین گے سندہ میں سوشل کیورتی کو مستھکم بناے کے لئے48ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے ۔