• news

پاکستان ، انگلینڈ  کی ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں ، تیا ریاں مکمل ، آج سے پر یکٹس 


ملتان(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ نے 17 سال بعد شہر اولیاء پر قدم رکھ دیا، انگلینڈ اور پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈز خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان ایئرپورٹ پہنچیں۔ ائیرکنٹرول ٹاور نے 2 بج کر 40 منٹ پر ٹیک آف کی کال دی، دونوں ٹیمیں چارٹر فلائٹ پی کے 6681 سے اسلام آباد ائیرپورٹ سے ملتان پہنچیں۔ملتان میں دھند کے باعث فلائٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، خصوصی طیارے نے ٹیموں کو لے کر 11بجے روانہ ہونا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ 9 دسمبر سے کھیلا جائیگا۔دونوںٹیموں نے گزشتہ روز آرام کیا جبکہ آج سے پریکٹس شروع کریں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رؤف انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث رؤف کی ایم آر آئی سکین کئے گئے تھے جس میں تشخیص ہوئی ہے کہ انہیں گریڈ ٹو کی انجری کا سامنا ہے، جس کی بحالی کیلئے وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قیام کریں گے ۔وہ نیشنل ہائی پرفارمینس سینٹر میں جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔حارث رؤف کی انجری کے باعث محمد عباس کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق محمد عباس کو حارث رؤف کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، سکواڈ میں متبادل فاسٹ باؤلر کا فیصلہ جلد کیا جائیگا۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی حکمت عملی اور شکست پر مایوسی کا اظہار کیا اور ٹیسٹ میچ میں اٹیکنگ گیم کھیلنے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہا کہ جس طرح انگلینڈ کھیلا اس سے ایک ہاتھ آگے آپ کوکھیلنا ہوگا، ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سب پلیئرز جان ماریں۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتاجاسکتا تھا، کھلاڑی تھوڑی اور جان مارتے تو رزلٹ مختلف ہوتا، فاسٹ بائولرزکو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔ انگلینڈ آپ کو ہوم گراؤنڈ پر نہیں پکڑسکتا، جیتنے کی سوچ رکھو اور ملتان ٹیسٹ جیتو، ملتان میں پکڑو انہیں اور سیریز میں واپس آؤ۔رمیز راجا نے حارث رؤف سے انجری کے بارے میں بھی پوچھا۔

ای پیپر-دی نیشن