• news

 ایشیافٹبال کپ 2027 ء کی میزبانی کیلئے سعودی عرب واحد امید وار


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ 2027 کی میزبان کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔اے ایف سی کے مطابق آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن اور سعودی عربین فٹبال فیڈریشن کو میزبانی کیلئے 17 اکتوبر 2022 کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔اب بھارت کی دستبرداری کے بعد سعودی عرب کو 2027 کپ کی میزبانی باضابطہ طور پر دے دی جائے گی۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودیہ اہم فٹبال ایونٹ کی 2027 میں میزبانی کرے گا۔واضح رہے کہ 2023 ایشا کپ کی میزبانی چین کو کرنی تھی تاہم اب چین اپنی زیرو کرونا کی پالسی کے باعث میزبانی سے دستبردار ہوگیا تھا۔جس کے بعد اب ایشین کپ اگلے سال قطر میں کھیلا جائے گا اور قطر ہی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن