• news

راہیم سٹرلنگ گھر میں مسلح افراد کے گھسنے پر قطر سے وطن لوٹ گئے


کراچی(اسپورٹس رپورٹر) انگلش فٹبالر راہیم سٹرلنگ گھر میں مسلح افراد کے گھسنے پر قطر سے وطن واپس لوٹ گئے۔فٹبال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی کہ ایک فیملی معاملے کی وجہ سے سٹرلنگ کو وطن واپس لوٹنا پڑا، فی الحال ان کیلئے اہم اپنے گھر والوں کیساتھ رہنا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات چند مسلح افراد اسٹرلنگ کے گھر میں اس وقت داخل ہوگئے جب ان کی فیملی بھی وہاں موجود تھی۔اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ ہفتے کو فرانس کے خلاف ورلڈ کپ کواٹرفائنل کیلئے وہ واپس قطر جائیں گے یا نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن