• news

انگلینڈ نے قومی ٹیم کے رگبی کوچ کی چھٹی کرادی


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)انگلینڈ نے رگبی ورلڈ کپ سے نو ماہ قبل ایڈی جونز کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ فارورڈز کوچ رچرڈ کاکرل عبوری بنیادوں پر ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔جونز مایوس کن سال کے نتائج کے بعد 2022 میں 12 ٹیسٹ میں صرف پانچ جیت کے ساتھ رخصت ہوئے۔62 سالہ کوچ نے اپنے سات سال میں تین چھ ممالک کے ٹائٹل جیتے اور ٹیم کو 2019 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچایاتھا۔ آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ میں اس بات سے خوش ہوں کہ ہم نے انگلینڈ کی ٹیم کے طور پر جو کچھ حاصل کیا ہے اور میں مستقبل میں ٹیم کی کارکردگی کو دیکھنے کا منتظر ہوں۔بہت سے کھلاڑی اور میں بلا شبہ رابطے میں رہوں گا اور میں ان سب کو ان کے مستقبل کے کیریئر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن