• news

پاکستان 2047 تک دنیا کی 10بڑی معاشی قوتوں میں شامل ہوگا، مسعود خا ن 


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) امر یکہ میں پا کستانی سفیر مسعود خا ن نے کہا ہے پاکستان 2047 تک دنیا کی دس بڑی معاشی قوتوں میں شامل ہوگا۔ ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان جب 2047 میں اپنے قیام کے سو سال مکمل کرے گا تو تجارتی  اور سرمایہ کاری کا حب اور سنٹرز آف ایکسی لینس پر مبنی جدید معاشی ملک  ہوگا۔پاکستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لحاظ سے دنیا کی 23ویں بڑی معیشت اور  مجموعی ملکی پیداوار (افراط زر کے بغیر—نامینل جی ڈی پی) کے اعتبار سے بیالیسویں نمبر پر ہے۔یہ ابھی عارضی مرحلہ ہے۔ مشکلات کے باوجود  ہماری معیشت تیزی سے ترقی کرنے کی صلاحیت  رکھتی ہے  ۔ ہماری معیشت کا  کل  حجم غیر شمار کردہ اور بغیر ٹیکس   معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے پوشیدہ  ہے۔ ہم ان  بے ضابطگیوں کی درستی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا پاکستان کی آبادی ابھرتی معیشت کی ضروریات کے مطابق ہے۔سفیر نے کہا گذشتہ دو دہائیوں میں پاکستان میں غربت 64 فیصد سے کم ہو کر 24 فیصد رہ گئی ہے۔  

ای پیپر-دی نیشن