امریکہ میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 14افراد ہلاک
نیو یارک(آئی این پی)امریکہ کے ہسپتالوں میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، فلو سے 14افراد جان کی بازی ہار گئے،سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول(سی ڈی سی)کا کہناتھا کہ امریکہ میں دس سالوں بعد ہسپتال میں اتنے زیادہ فلو کے کیسز دیکھے جا رہے ہیں،سربراہ سی ڈی سی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں برس کے موسم سرما میں اب تک امریکہ کے ہسپتالوں میں انفلوئنزا مریضوں کی تعداد ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔