55 کنال سرکاری اراضی کیس شعیب صدیقی کی ضمانت میں توسیع
لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن عدالت نے سرکاری اراضی الاٹمنٹ کیس میں ایم پی اے شعیب صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم دے دیا۔ علیم خان‘ شعیب صدیقی سمیت دیگر پر 55 کنال سرکاری اراضی پارک ویو میں شامل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا۔ استدعا ہے کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے شعیب صدیقی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ مقدمہ میں لیگی رہنما علیم خان، بیگم کرن علیم، دختر زینب علیم خان، شعیب صدیقی، شفقت نیاز، محمد عاطف افتخار، پٹواری حافی محمد اصغر اور سب انجینئر محکمہ انہار جاوید شہباز نامزد ہیں۔