کرسمس، پنجاب میں مسیحی ملازمین کو 20دسمبر تک تنخواہ ادا کرنے کی ہدایت، اضافی چھٹی بھی ملے گی
خانیوال (آئی این پی) حکومت نے کرسمس کے موقع پر سرکاری اداروں میں مسیحی ملازمین کو 20دسمبر تک تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے محکمہ خزانہ کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے اس سال حکومت نے مسیحی برادری کے لئے کرسمس کے موقع پر ایک اضافی چھٹی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔