پٹرولیم بحران کیس، عظمیٰ عادل، شریک ملزم کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم بحران کیس کے ملزموں کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عظمیٰ عادل اور شریک ملزم کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔