• news

آئر لینڈ میں 2 کروڑ تنخواہ لینے والا ملازم کام نہ لینے پرکمپنی سے ناراض


ڈبلن(نیٹ نیوز) آئرلینڈ میں ایک ناراض ملازم نے کمپنی پر مقدمہ درج کرا دیا اور موقف اختیار کیا کمپنی مجھے بھاری تنخواہ دے رہی ہے لیکن بدلے میں کوئی کام نہیں لیا جا رہا۔واقعہ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن کا ہے جہاں ایک آئرش کمپنی کے ملازم نے اپنے مالکان کیخلاف مقدمہ صرف اس لیے درج کرایا ہے کہ اسے کوئی کام کرنے نہیں دے رہے۔کمپنی کے فنانس مینیجر ڈرموٹ ایلسٹر ملز کا کہنا ہے وہ سیٹی بجانے کے کام سے اکتا چکے ہیں اس کے علاوہ انہیں کوئی اور کام کرنے نہیں دیا جا رہا۔ ملز ایک سال میں £105,000 (2 کروڑ سے زائد روپے) کما رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن