• news

 نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی لفٹ ٹوٹ گئی، سوار  معجزانہ طور پر محفوظ 


ملتان(خصوصی رپورٹر)مریض کے لواحقین کی غلطی کے باعث نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی لفٹ مشین ٹوٹ گئی تاہم لفٹ میں سوار تمام افراد معجزانہ طور پر بڑے نقصان سے بچ گئے اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ایمرجنسی وارڈ میں ڈی جی خان سے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے مریض کو لایا گیا جہاں سرجیکل وارڈ کے ڈاکٹرز نے اس کا سی ٹی سکین تجویز کیا اور اس کے لواحقین مریض کو لیکر لفٹ مشین کے پاس گئے تو لفٹ میں پہلے سے موجود لوگوں نے لفٹ کا دروازہ بند کرنے کا بٹن دبا دیا تھا اور مریض کے لواحقین نے ذبردستی سٹریچر پر لیٹے مریض کو لفٹ کے آدھے کھلے دروازے سے اندر کرنے کی کوشش کی اور لفٹ کا دروازہ ٹھیک سے بندنہ ہو سکا جسکی وجہ سے لفٹ کے اندر رکھی فرش پلیٹ الٹ گئی اور تمام مریض نیچے جا گرے جسمیں ایک شخص کو چوٹیں آئیں اس بارے میں ڈائریکٹر ایمرجنسی وارڈ ڈاکٹر امجد چانڈیو نے بتایا ہے کہ لفٹ مشین کے واقعہ کا براہ راست ذمہ دار مریض اور ان کے لواحقین ہیں کیونکہ لفٹ میں گنجائش سے زیادہ مریض آنے اور دروازہ سٹریچر میں پھنسنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور لفٹ مشین کو بھی اسی وقت مرمت کروا لیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن