• news

ڈیفنس میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ ‘ موٹرسائیکل سوار 2 افرادجاںبحق


لاہور(نمائندہ خصوصی )لاہور کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد کو قتل کردیا گیا،پولیس نے نعشیں مردہ خانے جمع کراتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ڈیفنس سی کے علاقہ فیز سیون میں نامعلوم ملزموں نے موٹرسائیکل سوار دو افراد پر فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پر ہی چل بسے جبکہ ملزم فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت شہزاد اور حسن کے نام سے ہوئی ،دونوں کی عمریں 30 سے 35سال کے درمیان ہیں،ابتدائی تحقیقات میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔شادمان کے علاقہ ٹولنٹل مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران 45 سالہ سلامت کو قتل کردیا گیا،فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول قصور کا رہائشی تھا،ورثا کو اطلاع کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن