• news

حکومت غربت ختم کرنے کی بجائے غریبوں کو مارنے پر تلی ہے: مسرت چیمہ


لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے 8 ماہ کے دورانیے میں دو کروڑ لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔ یہ لوگ غربت ختم کرنے کے بجائے غریبوں کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں اور عوامی مفادات کو سائیڈ پر رکھ کر اپنے کیسز ختم کرنا ان کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف حکومت کے آخری مہینے انڈسٹریل گروتھ 26فیصد تھی اور آج انڈسٹریل گروتھ %10.6 ہے۔ اس کے باوجود امپورٹڈ حکومت نے امپورٹ پر پابندی بھی عائد کر کے انڈسٹری کا گلا گھونٹ دیا ہے جس کے بعد انویسٹمنٹ میں نمایاں کمی، کاروباروں میں مندی اور بیروزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ حالات معیشت کی تباہی، غریب کی موت کی داستان سنا رہے ہیں لیکن حکومت کو پرواہ نہیں۔
مسرت جمشید

ای پیپر-دی نیشن