• news

گوجرانوالہ‘ شادی میں شریک ہیڈ کانسٹیبل کی ہوائی فائرنگ‘ ویڈیو وائرل


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) قانون کے محافظ خود ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے۔ شادی کی تقریب میں ہیڈ کانسٹیبل کی ہوائی فائرنگ کرتے ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ گلشن کالونی میں شادی کی تقریب میں بطور مہمان شرکت کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل اشفاق نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود اروپ پولیس نے تاحال اپنے پیٹی بھائی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو نہیں ملی ہے‘ شہری حلقوں نے سی پی او سے قانون کی دھجیاں اڑانے والے ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن