ڈالر 20 پیسے مہنگا، سونا 100 روپے تولہ سستا، سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان
کراچی (نیٹ نیوز) انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ڈالر 224 روپے 11 پیسے پر بند ہوا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 63 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 40 ہزار 518 روپے ہوگیا ہے۔ جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوکر 1775 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 72 پوائنٹس کمی سے 41539 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 451 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 13 کروڑ شیئرز کے سودے 3.89 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے کم ہوکر 6630 ارب روپے ہے۔