• news

ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے چھین لئے


لاہور (نمائندہ خصوصی) متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے، موبال فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گیا۔ کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم چور عامر نامی شخص کے بک سنٹر میں گھس کر 60 ہزار اور موبائل فون، ستوکتلہ میں مشتاق کے گھر سے دو موبائل فون ،پرس اور شناختی کارڈ چوری کر کے فرار ہو گئے۔ شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر خاور، شمس، نوید اور ذوہیب سے موٹرسائیکلیں، نقدی اور موبائل فونز، ثمر سے گن پوائنٹ پر ہنڈا 125، نقدی اور موبائل فون‘ ناصر سے اسلحے کے زور پر 18 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر عابدین سے ایک لاکھ اور موبائل فون، مصری شاہ کے علاقے میں ظفر سے 30 ہزار جبکہ الطاف حسین سے 35 ہزار اور 2 موبائل، لوہاری گیٹ میں شفیق سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون،گجر پورہ میں گن پوائنٹ پر لیاقت علی سے ساٹھ ہزار‘ موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں گن پوائنٹ پر عمران سے پچاس ہزار روپے موبائل فون، رائیونڈ سٹی میں  نور بھٹی سے گن پوائنٹ پر 20 ہزار اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں ریحان سے موبائل فون‘ لٹن روڈ میں زبیر سے گن پوائنٹ پر چالیس ہزار کا موبائل فون، شفیق آباد میں علی حسن سے پچاس ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ کے علاقے میں ندیم سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار روپے، موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن