تربیلا، منگلا ،چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
لاہور(نیوز رپورٹر ) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 21 ہزار600 کیوسک اور اخرج 46 ہزارکیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد9ہزار200کیوسک اور اخراج 9 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل میں آمد16 ہزار600کیوسک، اخراج16ہزار600کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد6ہزار900کیوسک اور اخراج22 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد5ہزار300کیوسک اور اخراج2ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد53 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 48ہزار100کیوسک،چشمہ میں 48ہزار700کیوسک اوراخراج51ہزارکیوسک، تونسہ میں آمد 49ہزار500کیوسک اور اخراج 40 ہزار 900کیوسک،گدو میں آمد37ہزار800کیوسک اور اخراج31ہزار900کیوسک رہا۔، سکھر میں آمد 29ہزارکیوسک اور اخراج 12ہزار200کیوسک ،کوٹری میں آمد19ہزار700کیوسک اور اخراج 6ہزار400کیوسک،تریموں میں آمد2ہزار 400کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، پنجند میں آمد4ہزار 700کیوسک، اور اخراج صفرکیوسک رہی۔آبی ذخائر:تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1503.62 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.368 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1132.10فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.137 ملین ایکڑ فٹ۔