معاشرتی سرگرمیوں کو صبح 8 سے شام 6بجے تک محدود کردیا جائے، قیصر شمس گچھا
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) اقتصادی ایمرجنسی کے تحت تمام معاشرتی سرگرمیوں کو صبح 8بجے سے شام 6بجے تک محدود کردیا جائے۔ حکومت کے اس اقدام سے بجلی کی بچت اور سموگ کی وجہ سے ہونے والے مالی وجانی نقصانات میں کمی آئے گی۔ اس بارے جلد فیصلہ کرنا قابل تحسین ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پائما قیصر شمس گچھا و دیگر نے آج میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سموگ کی وجہ سے ملک میں کافی مالی و جانی نقصان ہو ا ہے موجودہ حکومت کا اس بارے قبل از وقت سوچنا قابل تعریف ہے ہم حکومت کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل کے حل کے لئے حکومت کے اقدام لازمی پہلوہیں ۔