• news

نومولود کوماں کادودھ پلانے کی بہت افادیت ہے ،روبی امجد 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ویمن ہیلتھ سمپوزیم کاانعقادڈاکٹرنجمہ افضل چیئرپرسن ہیلتھ کمیٹی وومن چیمبرفیصل آبادکے اشتراک سے ہوا۔ بریسٹ کینسر اور بریسٹ فیڈنگ کے بارے میںآگاہی پروگرام صحتمندماں ،صحتمندمعاشرے کا ضامن ہے ۔اس بات کااظہارصدرفیصل آبادوومن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری روبینہ امجدنے ہیلتھ سمپوزیم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاجوکہ ویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی نے ڈاکٹرنجمہ افضل چیئرپرسن کی سربراہی میں فیصل آبادکے بوڈروم میں منعقدکیاگیا۔بریسٹ کینسرمیں پاکستان دیناکے ساتویں نمبرپرہے اورایشیاء میں اس کی رینکنگ سب سے زیادہ ہے پاکستان میں ہرسال 40000خواتین کینسرکی تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے خاموشی سے موت کے منہ جاتی ہیں بروقت تشخیص سے شرح اموات پرقابوپایاجاسکتاہے۔ صدرویمن چیمبرروبی امجدنے کہاکہ نومولودبچوں کوماں کادودھ پلانے کی بہت افادیت ہے فارملولاMILKکااستعمال کم سے کم ہوناچاہیے اس موقع پرڈاکٹرعالیہ شائمہ فوک پرسن بریسٹ کلینک الائیڈہسپتال یونیورسٹی نے بریسٹ کینسرپرمکمل آگاہی دی اوراس سلسلہ میں احتیاطی تدابیرکاطریقہ کارسمجھایااوراس مرض کی علامت اورعلاج بارے بتایاانہوں نے کہاکہ الائیڈہسپتال میں بریسٹ کلینک کاآغازڈاکٹرنجمہ افضل کی کوشش سے ہواہے اورآج وہاں کینسرکی تشخیص کیلئے میموگرام کی سہولت موجودہے اورماہانہ ہزاروں خواتین مستفیدہورہی ہے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹرحناعائشہ جوشعبہ اطفال الائیڈہسپتال کی سربراہ ہیں انہوں نے بتایاکہ بریسٹ فیڈنگ بریسٹ کینسرکوروکتاہے اوربچے کودودھ پلانابچے اورماں دونوں کیلئے مفیدہے ۔ڈاکٹرنجمہ افضل چیئرپرسن ہیلتھ کمیٹی نے اختتامیہ ریمارکس میں دونوں ایشوز پرروشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ چھاتی کے کینسرسے ہرسال 40ہزارخواتین پاکستان میں موت کاشکارہوتی ہیں انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں چھ ملین خواتین کواحتیاطی تدابیراورعلاج معالجہ سے بچایاجاسکتاہے انہوں نے ڈاکٹرعالیہ شائمہ اورڈاکٹرحناعائشہ کی سیرحال پریزنٹیشن کی تعریف کی جس سے حاضرین پوری طرح مستفیدہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن