• news

گزشتہ اکتوبر کے مقابلے  میں رواں سال مقامی بینکوں  سے قرض حجم میں24.5فیصد اضافہ 


 لاہور(کامرس رپورٹر )گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں رواںسال اکتوبر میں مقامی بینکوں سے قرض لینے کے حجم میں24.5فیصد اضافہ ریکاڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال اکتوبر میں9کھرب90ارب روپے کا اضافی قرضہ لیا گیا۔اکتوبر 2021 میں مقامی قرض 40کھرب27ارب93کروڑ روپے تھا جو اکتوبر2022ء میں 50 کھرب 15 ارب 18کروڑ روپے  تک جا پہنچا۔ ستمبر2022 کے مقابلے میں بھی اکتوبر میںمقامی قرض میں1.5فیصد یعنی 750ارب روپے کا اضافہ ہوا۔رواں سال جون تا اکتوبر مقامی قرض میں 2کھرب 36ارب70کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن