فیصل آباد،نرخنامے آویزاں نہ کرنے ،گرانفروشی پر جرمانے
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں نرخنامے آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیاہے اورایک روز میں بھرپور چیکنگ کرتے ہوئے 827 دکانوں وریڑھی فروشوں کی انسپکشن کی۔اس دوران اوور چارجنگ کی 23 شکایات پر 39 ناجائز منافع خوروں کو 61 ہزار روپے جرمانہ،پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور ایک کو گرفتارکیا گیا۔