لاہور، پی آئی اے سوسائٹی، تجاوزات کیخلاف آپریشن
لاہور (کامرس رپورٹر) پی آئی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کمیٹی نے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ملک نثار کھوکھر ، صدر سوسائٹی شہزاد مقبول، ملک اصغر و دیگر بھی موجود تھے۔پی آئی اے سوسائٹی انتظامیہ نے غفار چوک سے ٹرک اڈہ اور کمیونٹی سنٹر 12کنال 13 مرلے کی جگہ کو قبضہ مافیا سے واگزار کرا لیا۔ ممبران سوسائٹی نے سکھ کا سانس لیا اور ممبران نے انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ملک نثار کھوکھر نے کہا کہ سوسائٹی کو قبضہ مافیا سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ انتظامیہ کمیٹی نے زمینوں پر قبضہ کروا کر ان سے منتھلی لینے تھے اور کرپشن کا بازار سرگرم تھا ممبران سوسائٹی نے سابقہ انتظامیہ سے بہت تنگ تھی اور ممبران نے ان کے غلط فیصلوں کی صورت میں ووٹوں کے ذریعے انہیں نکالا ہے۔صدر سوسائٹی شہزاد مقبول نے اس موقع پر کہا کہ ممبران کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ سوسائٹی مکین مسائل کی نشاندہی کر کے ان ے مسئلے ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے۔