• news

پنجاب کے سرکاری اداروں میں پبلک فیسلی ٹیشن کمیٹیاں قائم کر دیں، کامل علی آغا


لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین فیسلی ٹیشن کمیٹیز پنجاب سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے سرکاری محکموں میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب بھر میں سرکاری اداروں میں عوام کو سہولتیں دلوانے کیلئے پبلک فیسلی ٹیشن کمیٹیوں کا قیام کردیا ہے ۔اس سلسلہ میں سینیٹر کامل علی آغا کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ،جنہوںنے ذمہ داری سنبھالتے ہی اس سلسلہ میں کمیٹیوں کا قیام عمل میں لانا شروع کردیا ہے۔
اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کامل علی آغانے کہا کہ یہ چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی کا ویژن ہے کہ وہ عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں رہتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن