ورلڈ بنک 180ملین ڈالر قرض گرانٹ فراہم کریگا، ڈاکٹر ارشاد احمد
لاہور(نیوزرپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ورلڈ بنک اگلے چار سالوں میں 180 ملین ڈالر (36 ارب روپے تقریباً) قرض اور گرانٹ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لیے فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت پرائمری سطح پر تمام ہیلتھ فیسلیٹیز کی اپگریڈیشن کی جائے گی۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے یہ بات این ایچ ایس پی کے سلسلہ میں منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔اجلاس میں ورلڈ بنک کے وفد کو NHSP کے پی سی ون کی منظوری اور پروگرام کے تمام مراحل سے آگاہ کیا گیا۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ یہ فنڈز پیمنٹ فار رزلٹ کی بنیاد پر 4 سال میں جاری کئے جائیں گے۔