مسلمانوں کی اجتماعیت ویگانگت عقیدہ ختم نبوت میں مضمر ہے، مقررین
لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت راوی روڈ کے زیر اہتمام سالانہ تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس قذافی چوک کریم پارک راوی روڈ لاہورپر منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔کانفرنس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر شیخ الحدیث مولانامفتی محمدحسن نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی و دیگر تھے۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت احیائے دین اور وحدت امت کا مظہر ہے، مسلمانوں کی اجتماعیت ویگانگت عقیدہ ختم نبوت میں مضمر ہے۔ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدر آمد نہ کروانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت اور آئین پاکستان سے سنگین مذاق ہے، قادیانی نا صرف آئین پاکستان کے تحت غیر مسلم ہیں، بلکہ وہ آئین پاکستان کے غدار اور اسلام وملک کے ازلی دشمن ہیں قادیانی گروہ کوپاکستان کے کلیدی عہدوں پر براجمان کرنا یہ صریحا اسلام اور آئین پاکستان سے انحراف ہوگا۔