ترجمہ قرآن میں تحریف کے مرتکب عناصر کو کڑی سزائیں دی جائیں، اشرف جلالی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہاہے کہ ترجمہ قرآن میں تحریف کے مرتکب عناصر کو کڑی سزائیں دی جائیں۔ نشاندہی کے باوجود مجرموں پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا۔ ایسے اشاعتی ادارے اشیا خوردنی میں زہر ملانے سے بڑے جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ پنجاب کے علاقے چناب نگر سے غلط تراجم کا پوری دنیا میں ترسیل کیا جانا لمحہ فکریہ ہے۔ قادیانی اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔ اللہ کے کلام میں خیانت کرنے والے مخلوق سے فراڈ کرنے سے کیسے باز آ سکتے ہیں؟ ایسے لوگوں کا حساس اداروں اور کلیدی آسامیوں پر ہونا بہت بڑا رسک ہے۔ قادیانیت کوئی اسلامی فرقہ نہیں، یہ تو اسلام کے خلاف یہودیت و نصرانیت سے بھی زیادہ خطرناک مورچہ ہے۔