• news

سرکاری اداروں سے کرپشن خاتمہ کیلئے مہم کا آغاز کر دیا : ڈی جی 


لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے منظم مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور کرپٹ مافیا کیساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔یہ بات انہوں نے فرید کورٹ ہاؤس اینٹی کرپشن ہیڈ آفس میں کھلی کچہری کے دوران کہی۔ ندیم سرور نے کہا کہ 3ماہ کے دوران تیسری کھلی کچہری لگائی گئی ہے جس میں 30سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ٹریپ ریڈ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے 100کیمرے اور 100 ہیرنگ ڈیوائسز بھی اسی ماہ افسران کو فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جھوٹی شکایات درج کروانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا اور ایک ماہ کے دوران پنجاب میں 42افراد کیخلاف جھوٹی شکایات درج کرونے پر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن